1,191

NC،کانگریس اتحادکی ہوگی اگلی سرکار

10سال بعد انتخابات سپریم کورٹ کی مداخلت کا نتیجہ :قرہ
نیوزسروس

سری نگر،۰۳، ستمبر: جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے پیر کو کہا کہ کانگریس،این سی اتحاد پارٹیوں کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ بی جے پی کی تقسیم کی سیاست کو چیلنج کرنے کےلئے لوگوں کا اتحاد ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ووٹروں کا جذبہ بہت بلند ہے جنہوں نے پہلے اوردوسرے مرحلے کے دوران اتحاد کو ووٹ دیا، اور امید ظاہر کی کہ تیسرے مرحلے کے اختتام پر یہ اتحاد جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔طارق قرہ نے کہاکہ یہ اتحاد جموں و کشمیر میں اگلی حکومت بنائے گا۔ لوگوں کا جذبہ بہت بلند ہے۔ انہوں نے پہلے اوردوسرے مرحلے کے دوران بڑی تعداد میں اتحاد کو ووٹ دیا۔ وہ تقسیم کرنے والی قوتوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں اور سیکولر قوتوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں طارق قرہ نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات دس سال کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہے ہیں تو یہ صرف سپریم کورٹ کی مداخلت سے ہو رہے ہیں، ورنہ حکومت ہند اور بی جے پی اس خطے میں انتخابات کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔انہوںنے کہاکہ اگر دس سال کے عرصے کے بعد آج اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں تو یہ سپریم کورٹ کی مداخلت کی وجہ سے ہے، ورنہ حکومت ہند اور بی جے پی انتخابات کرانے کے حق میں نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ وہ بغیر منتخب نمائندوں کی حکومت سے مطمئن تھے کیونکہ یہ ان کے لیے بہترین صورتحال تھی۔ لیکن سپریم کورٹ کو سلام جس کی مداخلت سے خطے میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں