1,362

مرحلہ سوم میں بے مثال ٹرن آو ٹ

عوام کی پرجوش شرکت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی مبارکباد
نیوزسروس

سری نگر:۲ ،اکتوبر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے لوگوں کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بے مثال ووٹروں کے ٹرن آو¿ٹ پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پرجوش شرکت جموں و کشمیر میں امن کی واپسی اور تحفظ کے احساس کو ظاہر کرتی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ جموں و کشمیر میں ہماری بہنوں اور بھائیوں کو مبارکباد کہ کل ہوئے اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں غیر معمولی69.65 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کی پرجوش شرکت وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں امن کی واپسی اور تحفظ کے احساس کو ظاہر کرتی ہے۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ”ترقی کے نئے دور کے نوجوانوں نے پہلی بار دیکھا ہے جس سے جمہوریت پر ان کا اعتماد مضبوط ہوا ہے“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں