21،22دسمبر:27،28دسمبراور31دسمبرہلکی برف باری
نیوزسروس
سری نگر:۹۱،دسمبر :پوری کشمیروادی میںشدیدترین سردی کی لہرنے عوامی نقل وحمل اور کاروباری سرگرمیوں کو بُری طرح سے متاثر کیاہے ،کیونکہ معمول کے اوقات کار گھٹ کر صرف تقریباً6گھنٹے رہ گئے ہیں ۔دوران شب شدیدسردی کے بعد صبح اورشام کے وقت گہری دُھند اور ہڈیوںکو گلانے والی یخ بستہ ہواﺅں نے زندگی کو مشکل تربنادیاہے۔اس دوران بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی6ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ سری نگرمیں رواں سیزن کی سردترین رات رہی جبکہ شوپیاں:منفی10.2ڈگری،اننت ناگ :منفی9.0ڈگری،پلوامہ:منفی8.4ڈگری،اورپہلگام :منفی6.8ڈگری کیساتھ سردترین مقامات رہے ۔اس دوران رات کے وقت درجہ حرارت میں مسلسل گراﺅٹ کی وجہ سے سری نگر میں جھیل اور دیگر علاقوں میں واقع آبی ذخائر کے منجمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پانی کی سپلائی لائنوںمیں کہرہ لگنے سے سری نگر سمیت کئی علاقوںمیں پانی کی فراہمی میں رکاﺅٹ پیداہورہی ہے ۔ادھر موسمیاتی مرکز سری نگر نے رواں ماہ کی 25تاریخ تک سردی کی لہرجاری رہنے کااعلامیہ جاری کرتے ہوئے 21،22دسمبر :27،28 دسمبر اور31دسمبر کو بکھرے ہوئے بالائی مقامات اور کچھ نچلے علاقوںمیں ہلکی برف باری ہونے کاامکان ظاہرکیا تاہم موسمیاتی مرکز نے واضح کیاکہ 31دسمبرتک کوئی بڑی موسمی سرگرمی یاتبدیلی متوقع نہیں ہے۔پوری کشمیر وادی میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ بدھ کو پورے دن یخ بستہ برفانی ہوائیں چلنے کے بعد رات کے وقت درجہ حرارت میں بڑی تنزلی درج کی گئی ،کیونکہ سری نگرسمیت کشمیرکے سبھی میدانی اور بالائی علاقوںمیں شبانہ درجہ حرارت میں کئی کئی ڈگری گراﺅٹ ریکارڈ کی گئی ۔شبانہ سردی کے بعدجمعرات کی صبح کئی گھنٹوں تک گہری دھند چھائے رہنے اور یخ بستہ برفانی ہوائیں چلنے کی وجہ سے کافی کم تعداد میں لوگ صرف باعث مجبوری گھروں سے نکلے ۔اس دوران سردی کی شدت کے باعث جھیل ڈل سمیت کئی آبی ذخائر اورسری نگر سمیت کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی لائنیں سے منجمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔موسمیاتی ماہرین نے25دسمبرتک سردی کی لہرمیں شدت آنے کاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے لوگوں خاص کر بزرگ وبیمارشہریوں اور چھوٹے بچوں سے صبح اورشام کے وقت نقل وحمل میں احتیاط برتنے اور گرم کپڑے پہننے کا بھی مشورہ دیا۔ موسمیاتی مرکز کے مطابق کشمیرکے تینوں خطوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سردی کے قہرنے شدت اختیار کی۔وسطی کشمیرشدیدسردی کی لپیٹ میں رہا،جہاںسری نگر میں شبانہ پارہ 6.0ڈگری،بڈگام :منفی6.9ڈگری،گاندربل:منفی6.1ڈگری،اورسونمرگ :منفی7.1ڈگریسینٹی گریڈدرج ہوا جبکہ شمالی کشمیرمیں کپواڑہ :منفی6.2ڈگری،بانڈی پورہ :منفی6.5ڈگری ،بارہمولہ :منفی5.7ڈگری،اورگلمرگ :منفی5.0ڈگریسینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا ۔ادھر جنوبی کشمیر میں اننت ناگ :منفی9.0ڈگری ،شوپیاں :منفی10.2ڈگری ، پلوامہ :منفی 8.4ڈگری ،کولگام:منفی6.6ڈگری،پہلگام :منفی6.8ڈگری،کھڈونی ::منفی7.0ڈگری،کوکرناگ:منفی5.3ڈگری،لارنو :منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا جبکہ وادی چناب بھی سردی کی لپیٹ میں جہاں دوران شب بانہال میں کم ازکم پارہ منفی1.9ڈگری ،بھدرواہ:منفی0.6ڈگری ،اورپاڈرکشتواڑ :منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈسینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ موسمیاتی مرکز سری نگر نے رواں ماہ کی 25تاریخ تک سردی کی لہرجاری رہنے کااعلامیہ جاری کرتے ہوئے 21،22دسمبر:27،28دسمبراور31دسمبر کو بکھرے ہوئے بالائی مقامات اور کچھ نچلے علاقوںمیں ہلکی برف باری ہونے کاامکان ظاہرکیا تاہم موسمیاتی مرکز نے واضح کیاکہ 31دسمبرتک کوئی بڑی موسمی سرگرمی یاتبدیلی متوقع نہیں ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگر نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔