1,176

اسمبلیانتخابات2024 تیسرے مرحلے میں40حلقوں سے متعلق نظرثانی شدہ شرح رائے دہندگی

مجموعی ووٹر ٹرن آو¿ٹ 69.65فیصد ،3مراحل میں مجموعی شرح 64.38فیصد
نیوزسروس

سری نگر:۲ ،اکتوبر: جموں وکشمیرکے الیکشن دفتر نے انتخابات کے تیسرے مرحلے سے متعلق نظرثانی شدہ ووٹنگ کی شرح جاری کرتے ہوئے کہاکہ منگل کو آخری مرحلے میں 40اسمبلی حلقوں میں پولنگ کی مجموعی شرح 69 .65فیصد ریکارڈ کی گئی تاہم اس میں پوسٹل بیلٹ شامل نہیں ہے۔اسکے ساتھ ہی الیکشن آفس نے پہلے مرحلے میں 61.38فیصد،دوسرے مرحلے میں 57.31فیصد اور تیسرے مرحلے میں 69.65فیصدووٹنگ درج ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ 90 اسمبلی حلقوںمیں ووٹنگ کی مجموعی شرح 64.38فیصد ریکارڈکی گئی ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا اورجموں وکشمیرکے الیکشن دفتر کی جانب سے بدھ کو بتایاگیاکہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 40 حلقوں میں تقریباً 69.65 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ لیول کے افسران کے ذریعہ اسی کو اپ ڈیٹ کیا جانا جاری رہے گا کیونکہ باقی پولنگ پارٹیاں واپس آتی رہیں گی اور اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار ووٹر ٹی ٹرن آو¿ٹ ایپ پراسمبلی حلقوں اور ضلع وار لائیو دستیاب ہوں گے۔اعداد و شمار کے مطابق بانڈی پورہ میں 67.68 فیصد، بارہمولہ میں 61.03 فیصد، کپواڑہ میں 66.79 فیصد،جموں میں 71.40 فیصد، کٹھوعہ میں 73.34 فیصد، ، سانبہ میں 75.88 اور ادھم پور میں76.09 فیصد ٹرن آو¿ٹ ریکارڈ کیا گیا۔پولنگ باڈی نے کہا کہ یہ ایک اندازاً رجحان ہے، کیونکہ کچھ پولنگ اسٹیشنوں کے ڈیٹا میں وقت لگتا ہے اور اس رجحان میں پوسٹل بیلٹ شامل نہیں ہے۔ بیان میں مزید بتایاگیاکہ ہر پولنگ اسٹیشن کے لیے ریکارڈ کیے گئے ووٹوں کا حتمی اصل اکاو¿نٹ پولنگ ایجنٹوں کے ساتھ پولنگ کے اختتام پر فارم 17C میں شیئر کیا جاتا ہے۔حلقہ وار تفصیلات بتاتے ہوئے الیکشن حکام نے بتایا کہ کرناہ میں69.77فیصد، ترہگام میں 66.97، کپواڑہ میں64.25فیصد، لولاب میں64.73فیصد، ہندواڑہ میں72.78فیصد، لنگیٹ میں 63.88فیصد، سوپور میں 45.32فیصد، رفیع آباد میں62.38،اوڑی میں69.86،بارہمولہ53.90، گلمرگ71.36، واگورا،کریری60.81، پٹن میں67.61فیصد، سوناواری 69.88، بانڈی پورہ 63.40، گریز (ایس ٹی)78.04، اودھم پور ویسٹ77.07، اودھم پور ایسٹ77.68،چنانی76.90،رام نگر(ایس سی )72.34،بنی72.73، بلور 72.01،، بسوہلی69.37، جسروٹا 74.36، کٹھوعہ (ایس سی) 75.53، ہیرا نگر74.60، رام گڑھ (ایس سی) 76.70،سانبہ 74.61، ، وجے پور (ایس سی) 76.42،بشنہ ایس سی 77.96،سچیت گڑھ ایس سی 73.93،آرایس پورہ- جموں جنوبی 67.18، باہو 60.51، جموں ایسٹ 64.35، نگروٹا 77.66، جموں ویسٹ60.94، جموں شمالی 65.84، مارہ (ایس سی) 81.47،اکھنور ایس سی79.73،اور چھمب میں مجموعی طور پر 80.34 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں