1,180

جموں وکشمیرپولیس کی ہمہ گیرمنشیات مخالف مہم

کشمیر،جموںمیں10ملزمان گرفتار
نشہ آورادویات کی بھاری مقدار اورچرس برآمد،گاڑی ضبط
نیوزسروس

سری نگر:۵۲،دسمبر :وادی کشمیر میں پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 10 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیائ برآمد کیں۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ سرینگر کے مرکز میں نوہٹہ کی ایک پولیس پارٹی نے گنج بخش پارک میں معمول کی چیکنگ کے دوران2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت خالد احمد ساکنہ راشن گھاٹ صورہ اور باسط احمد ڈار ساکنہ عثمانیہ کالونی وانٹ پورہ، عیدگاہ کے طور پر کی گئی۔ان کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے کافی مقدار میں ممنوعہ سائیکو ٹراپک(نشہ آورکیپسول) مادے برآمد ہوئے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر59/2024 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔اسی طرح کی کارروائی میں پو لیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ضلع کے مختلف علاقوں میں3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ سائیکو ٹراپک(نشہ آورکیپسول) مادے برآمد کئے۔پولیس نے کہا کہ پاپاچھن پل بانڈی پورہ پر چیکنگ کے دوران اس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی47 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ملزم کی شناخت حاجن کے رہنے والے ارشاد احمد وانی کے طور پر ہوئی ہے۔اسی طرح ایک اور واقعہ میں شوک بابا سملربانڈی پورہ میں پولیس چیکنگ پارٹی نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کر کے40 گرام چرس جیسی نشہ آور چیز برآمد کر لی جس کی شناخت عبدالرشید شیخ ساکنہ ارین کے نام سے ہوئی ہے۔اس دوران چیک چندرگیرحاجن پر چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو چیکنگ کےلئے روکا گیا اور تلاشی کے دوران کوڈین فاسفیٹ کی98 بوتلیں برآمد کی گئیں۔گاڑی کے ڈرائیور محمد عاقب وانی ساکنہ حاجن کو گرفتار کر لیا گیا اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ ان افراد کے خلاف متعلقہ پولیس میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بارہمولہ کی سربراہی میں آزاد گنج چوک بارہمولہ پر قائم ناکہ پر گرڈ اسٹیشن کے قریب ایک شخص کو روکا جس کی شناخت مبشر محی الدین ڈار ولد غلام محی الدین ساکن آزاد گنج کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 200 گرام چرس جیسی مادہ برآمد ہوئی۔ اسے گرفتار کےا گےا۔اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ منےشات کے خلاف کاروائی کے دوران سوپور مےں پولےس نے2 منشےات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کےس درج کرکے مذےد تحقےقات شروع کردی۔ عام لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا112 پر ڈائل کریں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ادھرکپواڑہ میں، ایک پو لیس پارٹی نے ایک موٹر سائیکل زیرنمبرJK05D-5529 کو روکا ، جوپیٹرول پمپ کے قریب باترگام میں قائم ایک چوکی پر، جو ترہگام کی طرف جارہاتھا۔ موٹر سائیکل سوار کی شناخت محمد انور رینہ ولد محمد اسرائیل رائنا ساکن امروہی، کرناہ، کپواڑہ کے طور پر کی گئی، اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے بڑی تدبیر سے پکڑ لیا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے14 گرام براو¿ن شوگر برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم مبینہ طور پر کپواڑہ کے نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ممنوعہ مادہ لے کر جا رہا تھا، جس سے سماج کی بھلائی کو شدید خطرہ لاحق تھا۔دریں اثناءجموںشہر کے مضافات میں سدھرا علاقے میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو 10 کلو گرام پوست کے بھوسے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔بدھ کو ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کی رات پولیس کی ایک ٹیم نے سدھرا پل پر معمول کے ناکے کی چیکنگ کرتے ہوئے نگروٹہ سے ناروال جانے والے ایک ٹینکر کو روکا۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیور نے چوکی سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے پکڑ لیا گیا۔ملزم کی شناخت کمل جیت سنگھ ساکنہ گول گجرال رنجیت پورہ جموں کے طور پر ہوئی ہے۔چیکنگ پر گاڑی سے10 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد ہوا جبکہ متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ نگروٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔یہ گرفتاری ایک اہم قدم ہے کیونکہ پولیس نے منشیات کی لعنت کے خلاف جنگ کو تیز کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع انہیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں