ہمیں اندر جانے سے روکا:راہول گاندھی
نیوزسروس
سری نگر:۹۱،دسمبر :لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف نے بتایا کہ جب وہ پارلیمنٹ ہاو¿س میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے تو بی جے پی کے ارکان نے انہیں دھکا دیا اور دھمکی دی۔ راہول گاندھی نے ہنگامہ آرائی کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ پارلیمنٹ میں آنا ہمارا حق ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور وائناڈ کی ایم پی پرینکا گاندھی کو بھی دھکیل دیا گیا تھا، راہول گاندھی نے کہاکہ یہ ہو چکا ہے لیکن ہمیں اس دھکیلے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔راہول گاندھی نے کہاکہ یہ پارلیمنٹ میں انٹری ہے، ہمیں اندر جانے کا حق ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے ارکان ہمیں اندر جانے سے روک رہے ہیں ۔کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اور راہول گاندھی کے خلاف بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ کے مبینہ غیر اخلاقی برتاو¿ اور انہیں پارلیمنٹ ہاو¿س میں داخل ہونے سے روکنے کے خلاف شکایت درج کی۔لوک سبھا اسپیکر کو لکھے گئے خط میں، کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے دعویٰ کیا کہ انہیں بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے دھکا دیا، اپنا توازن کھو دیا اور زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہوئے، ان کے گھٹنوں میں چوٹ آئی جس کی پہلے ہی سرجری ہو چکی ہے۔انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ صرف ان پر ذاتی طور پر نہیں بلکہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس صدر پر حملہ ہے۔