ہفتہ کوکشمیرمیں بادلوںکا جماﺅ ،کئی دنوں بعد سورج بادل کے پیچھے چھپ گیا،سردی ہواﺅںکی واپسی
نیوزسروس
سری نگر :۱۱، جنوری:دوران شب درجہ حرارت میں قدرے بہتری اور مطلع ابرآلودرہنے کے بیچ موسمیاتی ماہرین نے ہفتہ اور اتوارکی درمیانی رات جموںکے میدانی علاقوں میں بارش اورکشمیرکے الگ تھلگ اونچے علاقوں میں برف باری کاامکان ظاہر کیا۔اس دوران جنوبی کشمیرمیں سردی کی لہر برقراررہی تاہم وسطی اورشمالی کشمیرمیں رات کے درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ۔ ہلکی برفباری اوربارش کی پیش گوئی کے درمیان کشمیر بھر میں سرد موسم برقرار ہے۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات کے دوران کشمیر بھر کے تقریباً تمام موسمی مراکز میں درجہ حرارت منجمد کرنے والی سطح سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔ایک نجی موسمیاتی گروپ کشمیر وید کے مطابق ایک تازہ قریب آنے والے مغربی خلل کی وجہ سے، جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں آج یعنی ہفتہ اوراتوار کی درمیانی رات اور صبح کے درمیان بالخصوص جموں خطہ کے میدانی علاقوں میں میں بارش اور کشمیرکے الگ تھلگ اونچے علاقوں میں برف باری کا65فیصدامکان ہے۔اسی تناظر میں موسمیاتی مرکزسری نگرنے ایک بیان میں بتایاکہ 11جنوری کومطلع ابرآلودرہنے کے بیچ جموںکے میدانی علاقوں میں بارش اورکشمیرکے الگ تھلگ اونچے علاقوں میں برف باری کاامکان ہے تاہم 12جنوری کو صبح سے دوپہرتک مطلع ابرآلودرہنے کے بعد موسم میں بہتری آئے گی۔13جنوری کو خشک موسم کے ساتھ بنیادی طور پرآسمان صاف رہے گا جبکہ 14جنوری کوبھی موسم خشک مگرابرآلودرہنے کاامکان ہے۔تاہم 15اور16جنوری کو مطلع ابرآلودرہنے کے بعد الگ تھلگ مقامات پر ہلکی برف باری ہوسکتی ہے،اور17سے18جنوری کے درمیان آسمان پربادل چھائے رہیں گے ۔اس دوران شبانہ درجہ حرارت کافی کم رہنے کی وجہ سے جنوبی کشمیر سردی کی لپیٹ میں ہے۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات لارنو کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0، شوپیان میں منفی8.0،پہلگام میں منفی7.6،اننت ناگ میں منفی6.4، پلوامہ میں منفی5.4،کولگام میں منفی6.6، قاضی گنڈ میں منفی6.5ڈگری ریکارڈکیاگیا ۔شبانہ درجہ حرارت میں کسی قدر بہتری کے باوجود وسطی اور شمالی کشمیر میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات سری نگرمیںکم سے کم درجہ حرارت منفی 3.6، کپواڑہ میں منفی4.4، گلمرگ میں منفی6.5،سونمرگ میں منفی3.6، بانڈی پورہ میں منفی3.6، بارہمولہ میں منفی2.6اوربڈگام میں منفی3.6 ڈگری ریکارڈکیاگیا۔