1,589

بجٹ اجلاس 2025

کشمیری کے بجائے اُردو زبان میں بات کریں:اسپیکر
جناب وہ ڈوگری میں بات کر سکتے ہیں
تومیں کشمیری میں کیوں نہیں کر سکتا؟:ممبراسمبلی الطاف وانی
نیوزسروس

سری نگر:۰۲، مارچ:قانون ساز اسمبلی میں اسوقت علاقائی زبانوں کامعاملہ اُٹھا ،جب اسپیکرنے ایک ممبراسمبلی سے کہاکہ آپ کشمیری کے بجائے اُردومیں بات کریں ۔ اسپیکرعبدالرحیم راتھر نے جمعرات کو نیشنل کانفرنس کے ممبراسمبلی الطاف احمد وانی سے کشمیری کے بجائے اردو میں بات کرنے کو کہا۔ پہلگام میں ہوٹل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے بارے میں ایک ضمنی سوال اٹھاتے ہوئے،ممبراسمبلی الطاف احمد وانی نے کشمیری میں بولنا شروع کیا۔ تاہم، اسپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے، صحافیوں کو زبان کو سمجھنے میں درپیش مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے،ممبراسمبلی سے کشمیری کے بجائے اُردوزبان مں بات کرنے کو کہا۔ممبراسمبلی نے اسپیکر سے مخاطب ہوکر کہاکہ جناب، جب وہ (جموں کے ممبران )ڈوگری میں بات کر سکتے ہیں،تو، میں کشمیری میں کیوں نہیں کر سکتا؟۔تاہم ا سپیکر اگلے سوال پر چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں