1,463

لیفٹیننٹ گورنر نے کیا نیشنل یوتھ فیسٹول2025 کیلئے جموںوکشمیر کے دستے کو روانہ

نوجوان اَپنی تقدیر خود لکھنے اور مستقبل کی تشکیل کے اہل
اَپنی لغت سے ’ناممکن‘ لفظ کو ہٹا دیں اور عزم اور اعتماد کےساتھ آگے بڑھیں:منوج سنہا
انفو

جموں /۵،جنوری:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے وِکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ ۔ نیشنل یوتھ فیسٹول 2025 میں حصہ لینے کےلئے جموںوکشمیر یوٹی کے 55 رکنی نوجوان دستے کو آج نئی دہلی کے لئے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا ۔ اُنہوں نے شرکت کرنے والے نوجوانوں اور ملازمین سے بات چیت کی اور اِس پروقار تقریب کے لئے اَپنی نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اَپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور لوک رقص، شاعری، تحریر، مصوری اور موسیقی میں تنوع کا مظاہرہ کرنے کے لئے اِس خصوصی موقعے کا فائدہ اُٹھائیں۔اُنہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اَپنے متعلقہ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور قوم کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَدا کرنے کے طریقے تلاش کریں۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا ،” نوجوان اَپنی تقدیر خود لکھنے اور جموں کشمیر کے مستقبل کی تشکیل کے ذمہ دار ہیں۔ اَپنی لغت سے ”ناممکن“ لفظ کو ہٹا دیں اور عزم اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں۔“اُنہوں نے نیشنل یوتھ فیسٹول کے ویژن اور مقصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار تقریب ہمارے نوجوانوں کو حب الوطنی کے جذبات کے ساتھ قوم کے تئیں مستقبل کے چیلنجوں اور ذمہ داریاں سنبھال کے لئے تیار کرتی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” جموں و کشمیر قومی ثقافتی نقشے پر ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یوتھ فیسٹول ہماری شاندار ثقافتی میراث کو مقبول بنانے اور معاشرے کے ثقافتی شعور کوفروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔“اُنہوں نے کہا کہ یہ پروگرام یو ٹی سطح پر مختلف اَضلاع اور مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ایک دوسرے سے ملنے اور سیکھنے کے لئے اکٹھا کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس سے مختلف ثقافتوں اور صلاحیتوں کی بہتر طور پر سمجھنے اور فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ اِستفساری سیشن کے دوران نوجوانوں نے مختلف موضوعات کے بارے میں بات کی جس میں وہ جموں و کشمیر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وِکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں جموں و کشمیر کی نوجوان نسل کے رول کو بھی اِشتراک کیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود محکمہ سرمد حفیظ،ر ڈائریکٹر جنرل اَمورِ نوجوان و کھیل کود راجندر سنگھ تارا، نوڈل آفیسر جتندر مشرا، حصہ لینے والے نوجوانوں اور نیشنل یوتھ فیسٹول کے دستے کے ساتھ جانے والے ملازمین بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں