1,299

سرکاری ہائر اسکنڈری اسکولوں کے نظم ونسق کو بہتر بنانے کااقدام

153نگران پرنسپلوںکافوری تبادلہ
122 سینئر لیکچرروں کو نگران پرنسپل اورمساوی عہدوں کے چارجز تفویض
نیوزسروس

سری نگر :۱۱، جنوری:محکمہ اسکولی تعلیم جموں وکشمیرنے ہائراسکنڈری اسکولوںمیں تعینات 153 نگران پرنسپلوںکا تبادلہ عمل میں لایاہے جبکہ 122 سینئر لیکچرروں کو نگران پرنسپل اورمساوی پوسٹوں کے چارجز تفویض کیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن جموں وکشمیرمیںتعینات حکومت کے پرنسپل سیکرٹری سریش کمار گپتا آئی ایف ایس نے 10جنوری 2025کو 2گورنمنٹ آرڈر زیر نمبرات 42-JK(EDU)آف2025اور 43-JK(EDU)آف2025جاری کئے ہیں ۔ان احکامات میں کہاگیاہے کہ انتظامیہ کے مفاد میں، پرنسپلوں ،نگران پرنسپلوں کی مندرجہ ذیل ٹرانسفر اور پوسٹنگ فوری اثر کے ساتھ حکم دیا گیا ہے ۔اس حکمنامے میں ٹرانسفر کئے گئے پرنسپلوں/ نگران پرنسپلوںکی نئی جگہوں پر تعیناتی کی نشاندہی کی گئی ہے ،اور153نگران پرنسپلوں کوفوری طور پر نئی جگہوں پر ذمہ داری سنبھالنے کوکہاگیاہے ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن جموں وکشمیرمیں کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے جاری دوسری سرکار ی آرڈر میں122 سینئر لیکچرروں کو نگران پرنسپل اورمساوی پوسٹوں کے چارجز تفویض کئے جانے کاحوالہ دیتے ہوئے لکھاگیاہے کہ انتظامیہ کے مفاد میں اور تعلیمی ضرورتوں کے پیش نظر، درج ذیل سینئر لیکچرروں کو اس آرڈر کے ذریعے پرنسپل اورمساوی عہدے تفویض کئے گئے ہیں۔ پرنسپل اور اس کے مساوی عہدوں کا نگران چارج فوری اثر سے، تک ہر ایک کے خلاف دکھائے گئے تفصیلات کے مطابق، پی ایس سی/ڈی پی سی کے ذریعہ عہدہ دار/باقاعدہ بنیادوں پر پوسٹیں پ±ر کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں