1,300

مسلسل تیسرے روز بھی سری نگرسمیت کشمیر بھرمیں غیرمتوقع دھوپ،سردہوائیں جاری

14جنوری تک موسم عمومی طور پرخشک رہنے کی پیش گوئی
آئندہ 7دن کشمیر اور جموں خطے میں فضاءمیں گرم ہواﺅں کااثر برقرار:موسمیاتی مرکز

نیوزسروس
سری نگر:۸، جنوری:موسمیاتی ماہرین نے 14جنوری تک موسم عمومی طور پرخشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ اس دوران کشمیر اور جموں خطے میں فضاءمیں گرم ہواﺅں کااثر برقراررہے گا۔اس دوران منگل اوربدھ کی درمیانی رات سری نگرسمیت میدانی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت اعتدال پررہاجبکہ منفی10.4 سونہ مرگ ، منفی9.8گلمرگ اور منفی8.2ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ پہلگام سردترین مقامات رہے ۔ کشمیر وادی میں مسلسل تیسرے روز بھی دن کے وقت دھوپ نکل آئی اور فضاءمیں گرم ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی ۔اس دوران منگل اور بدھ کی درمیانی رات سری نگرسمیت کشمیرکے سبھی میدانی اورنچلے علاقوںمیں رات کا درجہ حرارت اعتدال پررہا تاہم منفی10.4 سونہ مرگ ، منفی9.8گلمرگ اور منفی8.2ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ پہلگام سردترین مقامات رہے۔موسمیاتی مرکز سری نگرکے ،مطابق دوران شب کشمیر وادی میں درجہ حرارت کی صورتحال کچھ یوں ریکارڈ کی گئی ۔سری نگرمیں منفی 1.0،قاضی گنڈ میں منفی2.4،پہلگام میں منفی8.2،کپواڑہ میں منفی2.1،کوکرناگ میں منفی1.9،گلمرگ میں منفی9.8،سونمرگ میں منفی10.4،بانڈی پور ہ میں منفی1.5،بارہمولہ میں منفی0.4،بڈگام میں منفی0.7،گاندربل میں منفی1.0،پلوامہ میں منفی1.6،اننت ناگ میں منفی3.1،کولگام میں منفی3.6،شوپیاں میں منفی1.9اورلارنومیں منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ۔اس دوران موسمیاتی مرکز سری نگر نے سوشل میڈیا پرایک خاکہ جاری کرتے ہوئے 14جنوری تک موسم عمومی طور پرخشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ اس دوران کشمیر اور جموں خطے میں فضاءمیں گرم ہواﺅں کااثر برقراررہے گا۔ موسمیاتی مرکز سری نگر نے ایک بیان میں کہاکہ 8سے10جنوری تک مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ 11جنوری کو آسمان پر بادل چھائے رہنے کے بیچ جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور کشمیر ڈویڑن کے الگ تھلگ اونچے علاقوں میں برف ہونے کاامکان ہے۔تاہم اسکے بعد12سے14جنوری تک موسم عام طور پر خشک رہنے کے بعد15اور16جنوری کو آسمان پر بادل چھائے رہنے کے بیچ الگ تھلگ جگہوں پر بکھرے ہوئے مقامات پرہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔اس دوران الگ تھلگ جگہوں پر سردی کی لہرجاری رہے گی جبکہ باقی مقامات پر سردی کی شدت میں کمی آئے گی۔سیاحوں،مسافروں اورٹرانسپورٹرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتظامیہ اورٹریفک محکمہ کی ایڈوائزری پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں