2 مخصوص ٹائم فریموں یعنی 100 دن اور ایک سال کے اندر قابل حصول بینچ مارکس کا خاکہ پیش
انفو
جموں /۹جنوری:وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں تمام سرکاری محکموں کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میںنائب وزیرا علیٰ سریندر کمارچودھری، کابینی وزرا¿ جاوید احمد رانا، سکینہ ایتو اور جاوید احمد ڈار، وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، تمام اِنتظامی سیکرٹریوں اور سینئر اَفسران جو ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔دورانِ میٹنگ ہر اِنتظامی سیکرٹری نے ایک تفصیلی وژن دستاویز پیش کی جس میں دو مخصوص ٹائم فریموں یعنی 100 دن اور ایک سال کے اندر قابل حصول بینچ مارکس کا خاکہ پیش کیا گیا۔ ڈیلیورایبلز سیٹ میں اہم پالیسی فیصلے، مکمل ہونے والے منصوبے اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز شامل ہے۔وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے تمام منصوبوں کی تکمیل کےلئے مقررہ وقت پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بروقت فراہمی عوامی توقعات پر پورا اُترنے اور ترقی کو آگے بڑھانے کی کلید ہے۔ا ِن بینچ مارکس کو مو¿ثر طریقے سے پورا کرنے کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے تمام محکموں سے شفافیت، جوابدہی کو ترجیح دینے اور ان اہداف کو مقررہ مدت میں حاصل کرنے کے لئے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کے لئے اِجتماعی کوششوں پر زور دیا۔
1,313