1,451

جموں وکشمیرمیںمالی سال2019-20سے2024-24تک

10516کروڑروپے کی نجی سرمایہ کاری
کشمیر میں 3407.63 کروڑ،جموں میں7108 کروڑ روپے:حکومت
نیوز سروس

سری نگر :۰۱ ،مارچ:حکومت نے پیر کو انکشاف کیا ہے کہ 2019 سے جموں و کشمیر میں 10516 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری ، جو صنعت و تجارت کے انچارج ہیں،نے ایوان کو بتایا کہ 2019-20سے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں کل10516 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ممبر اسمبلی بدھل جاوید اقبال چودھری کے ایک سوال کے تحریری جواب میں انچارج وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ اس مدت کے دوران کشمیر میں 3407.63 کروڑ روپے اور جموں میں 7108 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ وزیرموصوف کے جواب میں فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق، 2019-20 میں کشمیر میں 164.37 کروڑ روپے، 2020-21 میں 148.89 کروڑ روپے، 2021-22میں 125.87 کروڑ روپے، 2022-23میں 737.36 کروڑ روپے اور مالی سال2024-25سے25فروری2025تک 1423.17 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اس مدت دوران جموں خطے میں، سال2019-20 میں 132.27 کروڑ روپے،2020-21میں 263.85 کروڑ روپے، 2022-23میں250.89 کروڑ روپے، 2022-23 میں 1416.07 کروڑ روپے، 2023-24 میں 1966.20 کروڑ روپے اور 2024-25میں 3079.57 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں