1,478

شالی گنگا نالہ بڈگام غیرقانونی کا ن کنی

روکتھام کیلئے کارروائی کی گئی: نائب وزیراعلیٰ چودھری
جموں/۸،مارچ: نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمارچودھری نے ہفتہ کو ایوان کو مطلع کیا کہ غیر قانونی معدنیات نکالنے کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے ڈِسٹرکٹ منرل آفیسر ( ڈِی ایم او)بڈگام نے شالی گنگا نالہ، لنیلاب بسنت وُڈر، ضلع بڈگام میں غیر مجاز کان کنی کرنے میسرزایس این کے سی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔اِس مسئلہ کو آج قانون ساز اسمبلی میں ایم ایل اے خانصاحب، صفی الدین بٹ نے اٹھایا جس کی فوری طور پر ایوان میں توجہ دلائی گئی۔ یہ کارروائی 2 مارچ 2025 ءکو سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمی کو اُجاگر کرنے والی ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کی گئی۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف جیولوجی اینڈ مائننگ کی رپورٹ ملنے کے بعد ڈی ایم او بڈگام نے فوری طور پر ایک ٹیم کو موقع پر بھیجا تاکہ الزامات کی تصدیق کی جا سکے۔ تحقیقات کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ کمپنی نے مطلوبہ اجازت نامے حاصل کئے بغیر تقریباً 300 میٹرک ٹن نالہ مکھ کے غیر مجاز طریقے سے نکالنے کے لئے آدمی اور مشینری لگا رکھی تھی۔جواباً، کمپنی کے پروجیکٹ منیجر (ایم/ایس این کے سی پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، بیس کیمپ گ±دساتھو، بڈگام) کو ایک باضابطہ نوٹس (نمبر DMO/Bud/DGM/F-106/4558-67،بتاریخ3مارچ 2025) جاری کیا گیا جس میں فوری طور پر تمام غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیاں روکنے اور متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں