متوسط طبقے کےلئے حوصلہ افزا ئ
وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کا شکریہ: لیفٹنٹ گورنر
نیوز سروس
سری نگر:یکم فروری:جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سالانہ میزانیہ برائے مالی سال2025-26کو ترقی یافتہ بھارت کیلئے عملی بجٹ قرار دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ اداکیا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پرایک پوسٹ میں لکھا ’میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جی کا ترقی یافتہ بھارت کیلئے عملی بجٹ پیش کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔منوج سنہا نے ساتھ ہی لکھاکہ غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کےلئے معیشت کو تیز رفتار اور جرات مندانہ ترقیاتی اقدامات پر لانے کےلئے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کا مشکور ہوں۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہاکہ متوسط طبقے کو بڑی راحت، ٹیکس کی شرح کا نظرثانی شدہ ڈھانچہ متوسط طبقے کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم نے ٹیکس دہندگان کو کرایہ پر ٹی ڈی ایس کی حد بڑھا کر، سماجی تحفظ کو بڑھا کر اور گیگ اکانومی کو باضابطہ بنا کر بھی بہت بڑا ریلیف فراہم کیا ہے۔ بجٹ2025-26 تیز رفتار ترقی اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ہندوستان کی بڑھتی ہوئی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ زرعی اضلاع پروگرام سمیت مختلف اقدامات کے ساتھ زرعی ترقی پر توجہ دیہی خوشحالی اور سماجی مساوات کے وژن کی ترجمانی کرنا ہے۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہہندوستان تمام بڑی عالمی معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے اور یہ بجٹ بنیادی ڈھانچے کے شعبےMSMEs، توانائی کے شعبے، اختراعات، روزگار کے مواقع کو مزید فروغ دے گا، اور زیادہ جامع اور زیادہ پائیدار ترقی کے لیے کلیدی شعبوں میں تبدیلی کی اصلاحات کو آگے بڑھائے گا۔