1,741

مودی حکومت ملک کو ایک ایسی کھائی میں گھسیٹ رہی ہے جہاں آئین کاغذ پر ہی رہے گا

وقف (ترمیمی) بل آئین پر ڈھٹائی سے حملہ
ون نیشن، ون الیکشن بل:بی جے پی کاارادہ ملک کے آئین کومنہدم کرنا ہے: سونیا گاندھی
نیوزسروس

سری نگر:۳،اپریل:کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے جمعرات کو وقف (ترمیمی) بل کو آئین پر ڈھٹائی سے ایک حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سماج کو مستقل پولرائزیشن(تقطیب)کی حالت میں رکھنے کی بی جے پی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل کی منظوری کے چند گھنٹے بعد، سونیاگاندھی نے کہا کہ اس بل کو ایوان زیریں میں بلڈوز کر دیا گیا۔نئی دہلی میں سمودھن سدن میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں کانگریس کے ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن سونیا گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ون نیشن، ون الیکشن بل آئین کی ایک اور خلاف ورزی ہے اور پارٹی اس کی سختی سے مخالفت کرے گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ”خواہ وہ تعلیم ہو، شہری حقوق اور آزادی، ہمارا وفاقی ڈھانچہ ہو یا انتخابات کا انعقاد، مودی حکومت ملک کو ایک ایسی کھائی میں گھسیٹ رہی ہے جہاں ہمارا آئین کاغذ پر ہی رہے گا اور ہم جانتے ہیں کہ ان کا ارادہ اس کو بھی منہدم کرنا ہے۔“سونیا گاندھی نے میٹنگ میں ممبران پارلیمنٹ سے کہاکہ یہ ہم سب کے لیے ضروری ہے کہ ہم صحیح اور انصاف کے لئے لڑتے رہیں، مودی حکومت کی ناکامی اور ہندوستان کو ایک نگرانی والی ریاست میں تبدیل کرنے کے ارادے کو بے نقاب کرنے کے لیے لڑیں۔کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے سبھی ممبران اسمبلی میٹنگ میں موجود تھے۔سونیا گاندھی نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے 2004سے2014 کے دوران اٹھائے گئے متعدد اقدامات کو اپنی ذاتی کامیابیوں کے طور پر دوبارہ برانڈ کیا، دوبارہ پیک کیا اور مارکیٹنگ کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسے بھی ہماری اپنی عوامی رسائی کی سرگرمیوں کے ذریعے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کام کاج پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن لیڈروں کو بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے اور ٹریڑری بنچ اکثر کانگریس کو اپنے مسائل اٹھانے کی اجازت نہ دینے کے لیے گڑبڑ پیدا کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ بی جے پی ممبران جارحانہ طور پر کانگریس کی حکمرانی والی ریاستی حکومتوں کو مکمل جھوٹ کےساتھ نشانہ بناتے ہیں، سونیا گاندھی نے پارٹی ممبران پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ بھی اتنا ہی جارحانہ ہو اور بی جے پی کی زیراقتدار ریاستوں میں ناکامیوں اور غلط حکمرانی کو بلند کریں۔انہوںنے کہاکہ اس کا مطلب ہماری طرف سے بہت زیادہ اہم ہوم ورک اور تحقیق ہوگی۔ ایجنسیاں)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں