مذہبی معاملات میں مداخلت:ا، سپیکر عبدالرحیم راتھر
نیوزسروس
سری نگر:۳،اپریل:جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے وقف (ترمیمی) بل 2025 کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر آئینی اور مذہبی امور پر تجاوز قرار دیا ہے۔سری نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ یہ بل آرٹیکل 25 کے خلاف ہے، جو مذہب کے حق کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مذہبی اور ذاتی معاملات میں مداخلت تشویشناک مثال قائم کر سکتی ہے۔عبدالرحیم راتھر نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو مذہبی یا ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اصلاحات کے نام پر آئینی تحفظات کو نظر انداز کرنے کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔وقف (ترمیمی) بل بدھ کو پیش کیا گیا تھا اور ایک طویل اور گرما گرم بحث کے بعد بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات میں منظور کر لیا گیا تھا۔