مرکزی داخلہ سیکرٹری نے لیا تیاریوں کا جائزہ
آج جموں وکشمیر سمیت کئی ریاستوں کے تقریباً250اضلاع میں مورک ڈرل کاانعقاد
عوامی تربیت، بلیک آو¿ٹ، اہم ڈھانچوںکی چھپائی اور انخلاءکے منصوبوںکی تازہ کاری شامل
نیوزمانٹرینگ
سری نگر:۶،مئی:پہلگام حملے کے بعد پاکستان کیساتھ بڑھتی سفارتی وسرحدی کشیدگی کے بیچ مرکزی حکومت نے ایک غیر معمولی اقدام کے تحت پیر کو کئی ریاستوں کو ہدایت کی کہ وہ بدھ، 7 مئی کو شہری دفاع کی تیاریوں کو بڑھانے کےلئے سیکورٹی کی فرضی مشقیں کریں۔قابل توجہ ہے کہ یہ شہری دفاعی یافرضی مشق ،1971 کی پاک بھارت جنگ کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی مشق ہے۔معلوم ہواکہ سرحدی ریاستوںمیں بدھ کوموک ڈرل 244 اضلاع میں کرائی جائے گی۔یہ بھی معلوم ہواکہ عوامی مقامات، اسکولوں، مالوں، ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹانڈوں اور دیگر پرہجوم علاقوں میں7 مئی کو موک ڈرل کی جائے گی۔ اس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عام لوگوں، سیکورٹی اہلکاروں اور ریسکیو ٹیموں کے فوری ردعمل اور تیاریوں کو جانچنا ہے۔اس دوران مرکزی داخلہ سیکرٹری گووندموہن نے منگل کومتعلقہ ریاستوںکے چیف سیکرٹریوں اور اور ملک بھر سے سول ڈیفنس کے سربراہان کیساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شہری دفاع کے میکانزم کو مضبوط بنانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ مرکزی وزارت داخلہ کی ملک گیر مشق کے لئے پانچ اہم ہدایات میں فضائی حملے کے سائرن کو چالو کرنا،شہری دفاع کے پروٹوکول پر عوامی تربیت، کریش بلیک آو¿ٹ کا نفاذ، اہم بنیادی ڈھانچے کی چھپائی اور ریہرسل اور انخلاءکے منصوبوں کی تازہ کاری شامل ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن منگل کو شہری دفاع کے میکانزم کو مضبوط بنانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا، جس میں فضائی حملے کے وارننگ سائرن پر فرضی مشقیں کرنا، دشمنانہ حملے کی صورت میں شہریوں کو اپنی حفاظت کے لیے تربیت دینا اور بنکروں اور خندقوں کی صفائی شامل ہے۔پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناو¿ کے درمیان ابھرنے والے نئے اور پیچیدہ خطرات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں سے بدھ کو فرضی مشقیں کرنے کو کہا ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی داخلہ سیکرٹری نے متعلقہ ریاستوںکے چیف سیکرٹریوں اور اور ملک بھر سے سول ڈیفنس کے سربراہان کیساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے244اضلاع میں سول ڈیفنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ شہری دفاعی یاحفاظتی مشق یعنی مورک ڈرل کے تحت دیگر اقدامات کریش بلیک آو¿ٹ کے اقدامات، اہم پلانٹس اور تنصیبات کی جلد چھپائی اور انخلاء کے منصوبوں کو اپ ڈیٹ اور ریہرسل کرنے کے انتظامات ہیں۔فرضی مشقوں میں ہندوستانی فضائیہ کےساتھ ہاٹ لائن اور ریڈیوومواصلاتی روابط کو فعال کرنا، کنٹرول رومز اور شیڈو کنٹرول رومز کی فعالیت کی جانچ کرنا بھی شامل ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل فائر سروس، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز کے خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں، نئے اور پیچیدہ خطرات وچیلنجز ابھر کر سامنے آئے ہیں، لہذا، یہ سمجھداری کی بات ہوگی کہ ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شہری دفاع کی بہترین تیاری ہر وقت برقرار رکھی جائے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے7 مئی کو ملک کے 244 زمرہ بند سول ڈیفنس اضلاع میں سول ڈیفنس مشق اور ریہرسل منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خط میں کہا گیاکہ مشق کے انعقاد کی منصوبہ بندی گاو¿ں کی سطح تک کی گئی ہے۔ اس مشق کا مقصد تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شہری دفاع کے طریقہ کار کی تیاری کا جائزہ لینا اور اسے بڑھانا ہے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ مشق میں ضلعی کنٹرولرز، مختلف ضلعی حکام، سول ڈیفنس وارڈنز، رضاکاروں، ہوم گارڈز (ایکٹو اور ریزروسٹ رضاکار)، نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس)، کالج اور اسکول کے طلباءکی فعال شرکت کا تصور کیا گیا ہے۔اس نے کہاکہ مذکورہ سول ڈیفنس مشق کا مقصد مختلف شہری دفاعی اقدامات کی آپریشنل افادیت اور آپریشنل کوآرڈینیشن کا جائزہ لینا ہے۔موک ڈرل کیا ہے؟:موک ڈرل پہلے سے منصوبہ بند مشق ہوتی ہے جس میں کسی آفت یا خطرے کی صورت حال کو ڈرامائی طور پر نقل کیا جاتا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ اس وقت لوگ کیا ردعمل ظاہر کریں گے۔موک ڈرل کے دوران کئی بار حقیقت پسندانہ صورتحال پیدا ہو جاتی ہے جیسے کہ کہیں آگ لگی ہو، دہشت گرد حملہ ہوا ہو یا زلزلہ آ گیا ہو۔ لوگوں کو بحفاظت نکالنے اور اس صورت حال میں امدادی کارروائیاں کرنے کا پورا عمل سنجیدگی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔موک ڈرل کیوں ضروری ہیں؟:کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال اور ایمرجنسی کے لیے ہمیشہ تیار رہنا ضروری ہوتا ہے۔ ان تیاریوں کو انتظامیہ موک ڈرل کے ذریعہ چیک کرتی ہے۔ اس میں دیکھا جاتا ہے۔ ہنگامی صورتحال میں عام لوگ کیسا رویہ اختیار کریں گے؟، سیکورٹی اور ریسکیو ٹیمیں کتنی تیزی سے رد عمل دیتی ہیں؟ علاقوں کے موجودہ سیکیورٹی ٹولز اور الرٹ سسٹم کتنے موثر ہیں۔موک ڈرل کس طرح کی جاتی ہے؟:موک ڈرل کے دوران مندرجہ ذیل باتوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ پہلے سے طے شدہ وقت پر الارم یا الرٹ کی آواز آتی ہے، لوگوں کو بتایا جاتا ہے کہ صورتحال کیا ہے، جیسے کہ آتشزدگی، بم کا گرنے یا پھٹنے کا خطرہ یا زلزلہ، سب کو تیزی سے اور محفوظ طریقے سے نکالنے کی مشق، فائر بریگیڈ، این ڈی آر ایف، پولیس اور طبی ٹیمیں جائے واقعہ پر فوری پہنچتی ہیں اور موک ڈرل کے دوران پورے عمل کا جائزہ لیا جاتا ہے کہ اس میں کتنا وقت لگا، کیا کوتاہیاں تھیں، اور کیا بہتر کیا جا سکتا ہے۔
1,697