مختلف مقامات پر سائرن کو چالو کیا جائے گا
عوام پرسکون رہیں ، گھبرائیں نہیں،تعاون ضروری :حکام
نیوزسروس
سری نگر:۶،مئی: ایس ڈی آر ایف اور شہری دفاع کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ نے اعلان کیا ہے کہ شہری دفاع کی فرضی مشق کے ایک حصے کے طور پر بدھ کو وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر سائرن بجائے جائیں گے اور عوام سے گھبرانے اور پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔عہدیداروں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف اور شہری دفاع کا ڈائریکٹوریٹ آج یعنی7 مئی کو شام 4 بجے وادی بھر میں ایک موک ڈرل کرے گا تاکہ ہنگامی تیاریوں کو بڑھایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مشق کا مقصد ایک مربوط مشق کے ذریعے ہنگامی ردعمل کے نظام کی جانچ کرنا ہے۔حکام نے بتایاکہ مورک ڈرل کے ایک حصے کے طور پر، کشمیر میں مختلف مقامات پر سائرن کو چالو کیا جائے گا۔ یہ ہمارے ایمرجنسی رسپانس سسٹم کو جانچنے کے لیے ایک مشق ہے۔ حکام نے کہاکہ ہم عوام کے تمام ممبران سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پرسکون رہیں اور گھبرائیں نہیں۔ اس حفاظتی اقدام کو کامیاب بنانے میں آپ کا تعاون ضروری ہے۔
1,716