موجودہ تیاریوں اور صورتحال پراہم تبادلہ خیال
نئی دہلی، ۶،مئی (یو این آئی) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان منگل کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں موجودہ تیاریوں اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کے ساتھ ڈوبھال کی یہ دوسری ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ یہ میٹنگ اس لیے اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے ریاستی حکومتوں کو کسی حملے کی صورت میں موثر دفاعی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ماک حفاظتی مشقیں کرنے کی ہدایت کے ایک دن بعد ہوئی ہے ۔مسٹر ڈوبھال اور مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن نے بھی پیر کو بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اور انہیں 22اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ اس حملے میں 26 سیاح مارے گئے تھے ۔ وزیراعظم نے گزشتہ چند دنوں میں آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان سے کئی ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے مرکزی کابینہ کی سیکورٹی امور کمیٹی کے ارکان کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں۔
1,843