1,587

لائن آف کنٹرول کیساتھ دوران شب گولیوںکی گن گرج

12ویں رات پاکستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ
فوج کی متناسب اور کنٹرول شدہ انداز میں جوابی کارروائی:حکام
نیوزسروس
سری نگر:۶،مئی:حکام نے منگل کی صبح کو بتایاکہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اوربلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوںنے بتایاکہ پیر اور منگل کی درمیانی رات پاکستانی فوج نے کپواڑہ، بارہمولہ، پونچھ، راجوری، مینڈھر، نوشہرہ، سندربنی اور اکھنور سیکٹرمیں اپنی چوکیوں سے بلا اشتعال چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اورہندوستانی فوج نے متناسب انداز میں جواب دیا۔ پاکستانی فوج نے حالیہ دنوں میں مسلسل 12ویں رات کو بھی جموں وکشمیرمیں لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی سیکٹروں کو نشانہ بناتے ہوئے چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی ۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ 5اور6مئی کی رات کے دوران، پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر میں کپواڑہ، بارہمولہ، پونچھ، راجوری، مینڈھر، نوشہرہ، سندربنی اور اکھنور کے بالمقابل علاقوں میں حدمتارکہ کے پاراپنی پوسٹوں سے بلا اشتعال چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ جس کاہندوستانی فوج نے متناسب انداز میں جواب دیا۔ترجمان کے مطابق یہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی ایک اور جان بوجھ کر خلاف ورزی کی نشاندہی کرتا ہے۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ ہندوستانی فوج نے متناسب اور کنٹرول شدہ انداز میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی جانب شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دشمن کیبندوقوں کو مو¿ثر طریقے سے خاموش کردیا۔ترجمان نے مزید بتایاکہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔سیکورٹی فورسز نے متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹنس برقرار رکھا ہوا ہے۔دفاعی حکام نے بار بار ہونے والی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور اپنی سرحدوں کی حفاظت اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا سخت جواب دینے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں