24گھنٹوں میں4اموات، مبتلاءافرادکی تعداد4ہزار
نیوزسروس
سری نگر :۲،جون:2020کے اوائل میں دنیا بھرمیں دہشت مچانے والے کووڈ19وائرس نے کئی سال بعد بھارت میں پھرایک مرتبہ اپنے پَر پھیلانے شروع کردئیے ہیں ،کیونکہ ملک بھرمیں کورونا وائرس میں مبتلاءافرادکی تعداد4ہزارتک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس نے4افرادکی جان لی ۔ نئی دہلی میں وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے حکام نے بتایاکہ2 جون بروز پیر صبح 8 بجے تک ہندوستان کے فعال کووڈ19 کیسز کی تعداد 3961 ہے۔متعلقہ وزارت کے مطابق اس سال جنوری سے ابتک ملک میں مجموعی طور پر کووڈ19 اموات بڑھ کر32 ہو گئی ہیںجبکہ، اتوار سے پیرکی صبح تک4 اموات کی اطلاع ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اتوار کے بعد سے فعال کیسوں کی تعداد میں 203 نئے کیسز شامل کیے گئے۔دہلی، تمل ناڈو، مہاراشٹرا اور کیرالہ میں اتوار کے بعد سے ہر ایک کووڈ10ا موات کی اطلاع ملی ہے۔دہلی میں مزید47افراد کوکوروناوائرس میں مبتلاءپایاگیا ہے، جس سے قومی دارالحکومت میں کل فعال کیسز کی تعداد483 ہوگئی۔کیرالہ میں، فعال کیسز بڑھ کر 1435 ہو گئے، اتوار کے بعد سے35 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔مہاراشٹر میں،21 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے فعال کیسوں کی تعداد 506 ہوگئی۔مغربی بنگال میں، 44 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے ریاست کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 331 ہوگئی۔
