1,686

جموںوکشمیر میں’ پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان‘،عمل آوری او رپیش رفت کا احاطہ

حکمت عملیوں اور قابل عمل منصوبوں کا جائزہ
عوامی بیداری پیدا کرنے کےلئے مختلف ذرائع ابلاغ کو اِستعمال کیا جائے:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
انفو

سری نگر/۸،جولائی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے منگل کویہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں’ پردھان منتری ٹی بی مُکتی بھارت ابھیان‘ کی عمل آوری او رپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری شری اَتل ڈولو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ، مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیربصیر الحق چودھری، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، میڈیکل و ہیلتھ اِداروں کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ اَفسران نے شرکت کی۔اُنہوںنے حکمت عملیوں اور قابل عمل منصوبوں کا جائزہ لیا جن کا مقصد ٹی بی کیس کا پتہ لگانے میں تیزی لانا، علاج کے نتائج کو بہتر بنانا، چیلنجوں کی نشاندہی کرنا اور ٹی بی کے خاتمے کے قومی ہدف کو حاصل کرنے کےلئے بین محکمہ جاتی ہم آہنگی کو یقینی بنانا ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا،”ٹی بی مُکت جموں و کشمیر ہمارا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے۔“اُنہوں نے زور دیا کہ ٹی بی سے متعلق ہر پہلو پر عوامی بیداری پیدا کرنے کےلئے مختلف ذرائع ابلاغ کو اِستعمال کیا جائے۔ اُنہوں نے محکمہ صحت پر زور دیا کہ فیلڈ ورکرز پوری تندہی سے کام کریں تاکہ یہ مہم کامیاب ہو۔ اس میں بالخصوص مریضوں کی قریبی نگرانی شامل ہو تاکہ وہ دوا باقاعدگی سے لیں اور دوا کے خلاف مزاحمت پیدا نہ ہو۔اُنہوں نے تجویز دی کہ روزانہ ایس ایم ایس اور فون کالوں کے ذریعے مریضوں کو دوا لینے کی یاد دہانی کی جائے۔لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ سی بی نیٹ (سی بی این اے اے ٹی) اور ٹرو نیٹ (ٹی آر یو اِی این اے ٹی) جیسے تشخیصی آلات کی دستیابی جموں و کشمیر کے کونے کونے میں یقینی بنائی جائے۔اُنہوں نے کہا،”یہ اَقدامات مریضوں کی جانچ اور عوامی سکریننگ کوبڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے جس سے جلد از جلد ٹی بی مکتی جموں و کشمیر اور بھارت کا خواب پورا ہو سکے گا۔“لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنروںکو ہدایت دی کہ وہ بیداری مہمات کو وسیع کریںاور ان میں مذہبی رہنما، طبی ماہرین، کھلاڑی، ممتاز شہری، سیلف ہیلپ گروپوں اور سماجی تنظیمیں شامل کریں تاکہ ٹی بی سے سگما کو کم کیا جا سکے۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ کمزور آبادیوں کی نقشہ بندی کی جائے اور سکریننگ اور جانچ کو ترجیح دی جائے۔ اُنہوں نے تشخیص، علاج اور اِبتدائی جانچ کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔لوگوںکو ”نی۔کشے متر“ کے طور پر رجسٹر ہونے کی ترغیب دی جائے۔میٹنگ میں جموں و کشمیر کی قومی ٹی بی کے خاتمے پروگرام کے مختلف پہلوو¿ں پر کارکردگی، ٹی بی مکتی پنچایت اَقدام کے تحت حاصل کی گئی کامیابیاں، میڈیا ورکشاپوں، آیوشمان بھارت گولڈن کارڈوں کی تقسیم اور علاج و جانچ کے آلات کی خریداری جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے ضلع وار تفصیلات پر مبنی ایک پرزنٹیشن دی جس میں علاج کے نتائج، ٹی بی کی ممکنہ جانچ اور حکمت عملی کے تحت اُٹھائے گئے اَقدامات کی تفصیلات شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں