119

منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے سری نگر میں 6 مقامات پر چھاپے مارے۔

سٹی ایکسپریس نیوز

سری نگر، 30 نومبر،2023: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں جمعرات کو سری نگر میں 6 مقامات پر چھاپے مارے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے جعلی ریورجہلم کوآپریٹو ہاؤس بلڈنگ سوسائٹی کے نام پر250 کروڑروپے سے زائد کے بینک فراڈ سے متعلق ایک کیس کےسلسلےمیں مارے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج 6 احاطوں پر چھاپے مارے گئے جن میں اس وقت کے چیئرمین جے اینڈ کے بینک اور سرینگر میں سوسائٹی کے ٹرسٹیز بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا، “اے سی بی نے پہلے ہی محمد شفیع ڈار، ہلال اے میر (سوسائٹی کے چیئرمین) اور دیگر کے خلاف آئی پی سی اور بدعنوانی ایکٹ کے سیکشنز کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔” (ایجنسیاں)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں