195

ملک چیک شوپیان میں

2ملی ٹنٹ معاون گرفتار
الیکشن بائیکاٹ پوسٹرزبرآمد:پولیس
نیوزسروس

شوپیان :۱۱ ،مئی: لوک سبھا انتخابات کو لے کر جموں کشمیرمیں سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہیں۔ شوپیاں میں بھی ملی ٹنٹوں کے2معاونین کو گرفتارکیا گیا ہے جوبقول سیکورٹی حکام ’الیکشن بائیکاٹ‘کے سلسلے میں پوسٹرزلگانے کی فراق میں تھے۔جے کے این ایس کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ایک ناکہ کے دوران ملی ٹنٹوںکے2معاونین کو گرفتار کرکے ان سے الیکشن بائیکاٹ کے پوسٹرز برآمد کئے۔پولیس ذرائع کے مطابق، فوج کے 44 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی 14ویں بٹالین نے ضلع شوپیاں کے ملک چک علاقے میں ایک ناکہ لگایا تھا جس دوران 2مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران یہ پایا گیا کہ یہ دونوں افرادملی ٹنٹوں کے معاون ہیں اور انکے قبضہ سے الیکشن بائیکاٹ‘سے متعلق کچھ پوسٹرز بھی برآمد کرلئے گئے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ ملی ٹنٹوں کے دونوں معاونین کو گرفتار کرکے اُن سے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست پر 13 مئی کو ووٹنگ ہونے جا رہی ہے جس کے لئے سیکورٹی فورسز نے تمام انتظامات کئے ہیں اور سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ پولنگ پرامن طریقے سے منعقد ہو سکے۔حکام نے بتایاکہ پولیس اور سی آر پی ایف نے بین اضلاع راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے ہیں اور کچھ مقامات پر راہگیروں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے تاکہ شر پسند عناصر کو امن بگاڑنے کا موقع نہ ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں