سٹی ایکسپریس نیوز
بانڈی پورہ، 5 اپریل 2025: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے اجس کے کلنار علاقے میں جمعہ کو جاری مسلح تصادم میں ایک دہشت گرد ساتھی ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ساتھی مارا گیا جب کہ دو پولیس اہلکار بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
مارے گئے دہشت گرد ساتھی کی شناخت لشکر طیبہ تنظیم کے الطاف لالی کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔
قبل ازیں، ایک مخصوص اطلاع ملنے کے بعد اجس کے علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ (ایجنسیاں)