15

پونچھ میں پراسرار حالت میں ایک شخص کی لاش برآمد

سٹی ایکسپریس نیوز

پونچھ ، 25 اپریل،2025: جمعہ کو پونچھ ضلع کے بس سٹینڈ پر ایک شخص کی پراسرار حالت میں لاش ملی۔
عہدیداروں نے نیوزایجنسی کو بتایا کہ بس اسٹینڈ پونچھ کے قریب کچھ راہگیروں کو ایک لاش پڑی ہوئی ملی۔ اس کی شناخت محمد عارف ولد محمد صادق ساکنہ محلہ کمسر پونچھ کے بطور ہوئی ہے۔
کچھ ہی دیر میں پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ (ایجنسیاں)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں