نئی دہلی، 21 اکتوبر,2026: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ منشیات کا استعمال آنے والی نسلوں کے لیے خطرہ ہے اور یہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ملک بھر کی پولیس فورسز سے کہا کہ وہ 2029 کے اختتام تک منشیات کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ملک سے منشیات کے خاتمے کے لیے 31 دسمبر 2029 کی ڈیڈ لائن (آخری تاریخ) مقرر کی ہے۔ یہاں ‘پولیس یادگاری دن’ کے موقع پر ‘نیشنل پولیس میموریل’ پر پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، امت شاہ نے کہا کہ 2026 کے بقیہ مہینوں کے ساتھ ساتھ 2027، 2028 اور 2029 کا عرصہ منشیات کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے وقف ہوگا۔(ایجنسیاں)