ناگویا، 21 اکتوبر,2026: یہاں جاری ایشین پیرا گیمز میں بدھ کے روز، بھارت کی کم عمر جوڑی شیتل دیوی اور پائل ناگ نے کمپاؤنڈ ویمنز ڈبلز کے فائنل میں شکست کھانے کے بعد چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ شیتل، جو پیدائشی طور پر بازوؤں سے محروم ہیں، اور پائل، جن کے چاروں اعضا (ہاتھ اور پاؤں) نہیں ہیں، کو چینی جوڑی ژو ژوئے چنگ اور ژاؤ جنگ کے ہاتھوں 150-141 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پائل اور شیتل، جن کی عمریں 19 سال ہیں، اپنی چینی حریفوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہیں اور پورے میچ کے دوران وہ پیچھے ہی رہیں اور مسلسل فرق کم کرنے کی کوشش کرتی رہیں-(ایجنسیاں)