سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 8 مئی،2026: جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں جمعہ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
دستیاب تفصیلات کے مطابق کشتواڑ ضلع میں 3.5 شدت کا زلزلہ تقریباً 09:57:54 IST پر آیا۔
حکام نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کشتواڑ علاقے میں عرض البلد 33.289 شمال اور طول البلد 76.739 مشرق میں تھا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
اس رپورٹ کے داخل ہونے تک یونین ٹیریٹری میں کہیں سے بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
