سٹی ایکسپریس نیوز
کولگام، 18 مئی،2026: جنوبی کشمیر کے کولگام میں کھڈوانی بائی پاس علاقے کے قریب پیر کے روز پولٹری لے جانے والا ایک ٹرک الٹنے سے سیکڑوں پولٹری پرندے مر گئے۔
حکام نے بتایا کہ بائی پاس اسٹریچ سے گزرتے ہوئے گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں پرندے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ٹرک کو نثار احمد چوپان ولد غلام محمد چوپان جو بڈگام کے اومپورہ علاقہ کے ساکن تھا چلا رہا تھا۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
