سٹی ایکسپریس نیوز
شوپیاں، 8 جولائی،2026: بدھ کے روز شوپیاں کے علاقہ چناپورہ میں تصادم کے مقام کے قریب ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے خبر رساں ادارہ کو بتایا، "تصادم کے مقام کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور بعد ازاں ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی۔ لاش کی شناخت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ کچھ فاصلے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی دیکھا گیا ہے۔”
یہ آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے چار روز قبل شروع کیا گیا تھا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (ایجنسیاں)
