سٹی ایکسپریس نیوز
پونچھ، 12 ستمبر،2026: حکام نے بتایا کہ اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتے کے روز جموں و کشمیر کے پونچھ اورادھم پوراضلاع میں تین مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں کیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ٹیموں نے پونچھ ضلع کے منڈی اور سرنکوٹ علاقوں اور ادھم پور ضلع کے رام نگر میں تلاشی لی۔
عہدیدار کے مطابق، منڈی میں ایس آئی اے کی ٹیم نے چیلا ڈھانگری میں منور حسین کی رہائش گاہ کی تلاشی لی۔
تلاشی کی کارروائیوں کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے جس کے سلسلے میں یہ کارروائیاں کی گئی تھیں۔
