سٹی ایکسپریس نیوز
نئی دہلی، 14 ستمبر،2026: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز کہا کہ ہندی کی ترقی تبھی بامقصد ہے جب وہ دیگر ہندوستانی زبانوں کے وقار، فروغ اور تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے آگے بڑھے۔
ہندی دیوس کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ہندوستان لسانی تنوع اور ثقافتی خوشحالی کی سرزمین ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کی متعدد زبانیں اس کی طاقت ہیں، نہ کہ کوئی کمزوری۔
شاہ نے اپنے پیغام میں کہا، "ہر کوئی کہتا ہے کہ ہماری زبانیں متنوع ہیں اور یہ ہماری کمزوری ہے۔ لیکن میرا ماننا ہے کہ ہماری سب سے بڑی طاقت یہی ہے کہ ہمارے ہاں اتنی ساری زبانیں موجود ہیں۔” (ایجنسیاں)
