سٹی ایکسپریس نیوز
سری وجیا پورم، 14 ستمبر،2026: اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما منگل کو انڈمان اورنکوبارجزائر کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس رویندر وٹھل راؤ گھوگے، یہاں ‘لوک نواس’ میں شرما کو عہدے کا حلف دلائیں گے۔
شرما اتوار کو اپنی اہلیہ جے لکشمی شرما کے ہمراہ یہاں پہنچے۔ ویر ساورکر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انڈمان اور نکوبار کے رکن پارلیمنٹ وشنو پاڈا رے، چیف سیکریٹری گیانیش بھارتی اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔
اتر پردیش حکومت میں اپنی مدتِ ملازمت کے دوران، شرما نے کئی محکموں کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں، جن میں اعلیٰ و ثانوی تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ وہ 2023 میں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
شرما، ڈی کے جوشی کی جگہ لیں گے جو 8 اکتوبر 2017 سے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ (ایجنسیاں)
