سٹی ایکسپریس نیوز
نئی دہلی، 19 ستمبر،2026: وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روزکہا کہ کاربن کے اخراج کے لیے اکثرترقی پذیرممالک کو بلاوجہ موردِ الزام ٹھہرایا جاتا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں فی کس کاربن کا اخراج بھارت کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہے۔
یہاں ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی پر منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جب بھی وہ جوہری توانائی کی پیداوار کے سلسلے میں کام کو آگے بڑھاتے ہیں، تو ماحولیات کی بات کرنے والے لوگ اسے روکنے کے لیے عدالت کا رخ کرتے ہیں۔
ماحولیاتی ماہرین، سپریم کورٹ کے ججوں، قانونی ماہرین اور اعلیٰ سرکاری حکام کی شرکت والی اس دو روزہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "ہم سب جانتے ہیں کہ کاربن کے اخراج کی ذمہ داری اکثر غلط طور پر ترقی پذیر ممالک پر ڈالی جاتی رہی ہے۔ جبکہ تاریخی حقیقت یہ ہے کہ آج بھی، فی کس کاربن کے اخراج میں بھارت کا حصہ عالمی اوسط کے نصف سے بھی کم ہے۔” (ایجنسیاں)
