سٹی ایکسپریس نیوز
ڈوڈہ، 19 ستمبر،2026: حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز ضلع ڈوڈہ کے مرمت علاقے میں ایک ‘بولیرو’ گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ مرمت کے قریب اس وقت پیش آیا جب رجسٹریشن نمبر JK06-6479 والی بولیرو گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور پانچ افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا، جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کلہوٹہ کے رہائشی گلزار احمد کے طور پر کی گئی۔
زخمیوں کی شناخت اشون سنگھ، پون کمار، پنکو کمار، کلیان سنگھ اور بلبیر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
