692

ضلع پلوامہ میں ہفتہ کی شام6بجے سے13مئی تک

دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد
مخصوص سرگرمیوں پر پابندیوں کا اطلاق:ڈپٹی کمشنرپلوامہ
نیوزسروس

سری نگر :۱۱ ،مئی: ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے ہفتہ کو کہا کہ ضلع میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیاں انتخابی مہم کے آخری 72 اور48 گھنٹوں کےلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مخصوصSOPs کے تحت لازمی قرار دی گئی ہیں۔جے کے این ایس سماجی رابطہ گاہ’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے بتایا کہ اس طرح کے احکامات دیگر اضلاع سے بھی جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی گائیڈلائنز آخری 72 گھنٹے اور 48 گھنٹوں کےلئے مخصوص SOPs کو لازمی قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز ایکٹ1951 کے سیکشن 126 اور سیکشن 130 کے تحت اور SOPs ایڈیشن2 پیرا 4.1.1، 2.1.2، 4.1.3کے تحت سیکشن144 سی آر پی سی کے تحت آرڈر جاری کرنے کا حکم دیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنرپلوامہ نے مزید کہا کہ اس طرح کے احکامات دیگر اضلاع کی طرف سے بھی جاری کئے گئے ہیں جو پولنگ میں گئے یا جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ پابندیوں کا اطلاق مہم سے متعلق مخصوص سرگرمیوں پر ہوتا ہے، خاموشی کی مدت ہونے کی وجہ سے۔ پابندی کا تعلق صرف مخصوص نکات سے ہے نہ کہ عام پابندیوں سے۔جاری حکم نامے کے مطابق یہ پابندیاںہفتہ کی شام 6 بجے سے13 مئی کو پولنگ کے دن تک نافذ رہیں گی۔پلوامہ ضلع سری نگر لوک سبھا حلقہ کا حصہ ہے، جس میں جاری لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو انتخابات ہونے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں