611

جموں خطے اورکشمیروادی میں دوسرے دن بھی تیز دُھوپ

دن کے وقت گرمی کی شدت میں بڑھوتری
10 مئی تک بنیادی طور پر موسم خشک اور گرم:موسمیاتی مرکزسری نگر
نیوزسروس

سری نگر :۷ ،مئی: گزشتہ ہفتے کی برف وباراں کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہونے کے بیچ موسمیاتی مرکز سری نگرنے جموں وکشمیرمیں موسم بنیادی طور پرخشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔اس دوران موسمیاتی مرکز نے فراہم کردہ جانکاری کہ پیر کو سری نگرمیں دن کا زیادہ سے درجہ حرارت27.4اورجموں شہرمیں 37.8ڈگری سینٹی گریڈ درج ہونے کے بعد منگل کو دونوں شہروں سمیت جموں وکشمیرمیں دن اوررات کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ مسلسل دوسرے روزآسمان بالکل صاف رہنے کے بیچ پورے دن تیز دُھوپ چھائی رہی ،جسکے باعث پیر کے مقابلے میں منگل کو دن کے درجہ حرارت میں مزید بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ۔ایک موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق منگل کو دن کے ایک بجکر20منٹ پر سری نگراورجموں شہروں میں درجہ حرارت بالترتیب27اور39ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ سہ پہر3بجے تک دونوں شہروںمیں درجہ حرارت میں مزید کئی کئی ڈگری اضافہ ہونے کا قوی امکان ہے ،کیونکہ تیز دُھوپ کی شدت میں اضافہ محسوس کیاجارہاہے ۔دریں اثناءموسمیاتی مرکز سری نگرنے آنے والے دنوں کی موسمی صورتحال کے بارے میں جموں و کشمیر میں10 مئی تک بنیادی طور پر خشک اور گرم موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیاتی مرکز سری نگرنے اگلے24 گھنٹوں اور اس کے بعد کے2دنوں کے دوران پیشن گوئی کےلئے ایک بیان میں کہاکہ جموں و کشمیر میں بنیادی طور پر خشک اور گرم موسم کی توقع ہے۔تاہم، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 10 مئی تک چند مقامات پر دوپہر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی سرگرمی سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ موسمیاتی مرکز سری نگرکے مطابق 11 مئی کو، چند مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ جزوی سے عام طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی ہے۔12 مئی کو کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔13مئی کو، اس نے کہا، جزوی طور پر عام طور پر ابر آلود موسم کچھ مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں