764

سری نگر میں 11 مئی (شام6 بجے) سے 13 مئی (6شام بجے) تک’ڈرائی ڈے ‘

تمام شراب کی دکانیں، بار، ہوٹل وریستوراںمذکورہ مدت کے دوران بند رہیں گے
ہوٹلوں، کلبوں اور دیگر اداروں میں بھی شراب نہیں پیش کی جائے گی:ضلع مجسٹریٹ نے کیا حکم جاری
نیوزسروس

سری نگر :۱۱ ،مئی: لوک سبھا انتخابات2024 کے لیے سری نگر پارلیمانی حلقے میں پولنگ سے قبل، ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) سری نگر، ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، جو سری نگر کے ریٹرننگ آفیسر بھی ہیں، نے سری نگرپارلیمانی حلقے میں طے شدہ پولنگ کے پیش نظر سری نگر میں11 مئی 2024 کو شام 6بجے سے13 مئی 2024 کی شام 6بجے تک ”ڈرائی ڈے“ کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے انتخابی شیڈول کی روشنی میں ضلع سری نگر میں13 مئی 2024 کو لوک سبھا انتخابات2024 کے لیے پولنگ ہونے جا رہی ہے، اسلئے ضلع سری نگرکی حدودمیں 11 مئی (شام6 بجے) سے 13 مئی (6شام بجے) تک’ڈرائی ڈے ‘کا اعلان کیاگیاہے۔حکم نامے کے مطابق، تمام شراب کی دکانیں، بار، کھانے کے گھر وغیرہ کو مذکورہ مدت کے دوران بند کر دیا جائے گا اور ہوٹلوں، کلبوں اور دیگر اداروں میں بھی شراب نہیں پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں