سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 25 اگست،2025: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو گاندربل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) جناب پرویز احمد ڈار کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کو منظوری دی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، جموں و کشمیرسول سروس ریگولیشن، 1956، والیم-1 کی دفعہ 230 کے تحت 31 اگست 2025 (اے این) سے ان کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ (ایجنسیاں)
