سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 25 اگست،2025: سائبر سیکورٹی کو بڑھانے اور حساس سرکاری ڈیٹا کی حفاظت کے لئے، جموں و کشمیر انتظامیہ نے سول سیکرٹریٹ، ضلعی دفاتر اور دیگر انتظامی اکائیوں کے تمام محکموں کے تمام سرکاری آلات میں یو ایس بی اور پین ڈرائیوز کے استعمال پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔
محکموں کو ڈیٹا سٹوریج اور شیئرنگ کے لیے محفوظ گوڈرائیو پلیٹ فارم کو اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پین ڈرائیو کے استعمال کے لیے کسی بھی استثناء کے لیے باضابطہ منظوری اور کنٹرول شدہ وائٹ لسٹنگ کی ضرورت ہوگی۔
حکم نامے میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ (ایجنسیاں)
