سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 20 ستمبر،2025: ہندوستانی فوج کے الرٹ دستوں نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی سرچ آپریشن میں پونچھ سیکٹر میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہندوستانی فوج کے وائٹ نائٹس کراپس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، وائٹ نائٹ کور کے الرٹ دستوں نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی سرچ آپریشن میں پونچھ سیکٹر میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کیا۔
اس میں لکھا گیا ہے کہ برآمد ہونے میں ایک اے کے سیریز کا ہتھیار، چار میگزین، 20 ہینڈ گرنیڈ اور دیگر جنگی اسٹورز شامل ہیں۔ (ایجنسیاں)
