سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 2 اکتوبر،2025: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعرات کو مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ پارٹی رہنماؤں نے گاندھی کو امن اور عدم تشدد کے پیامبر کے طور پر یاد کیا جن کے نظریات ملک کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں، اور شاستری کو سادگی اور دیانت کی علامت کے طور پر سراہا جنہوں نے "جئے جوان، جئے کسان” کی تاریخی کال دی۔
قائدین نے ہندوستان کی آزادی، اتحاد اور ترقی کے لیے دونوں عظیم ہستیوں کے بے پناہ تعاون کو یاد کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی سچائی، قربانی اور قوم کی خدمت کی اقدار کو اپنائیں۔
