64

کرناہ کا 45سالہ شہری پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل

کرناہ کا 45سالہ شہری پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل
پیر دازہ سعید
کرناہ //کرناہ کے حاجی ناڑ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ہاجی ناڑ کرناہ سے تعلق رکھنے والا ایک 45 سالہ شخص اپنے دوسرے ساتھی کے ہمراہ گچھیاں چننے کےلئے نذدیکی جنگلی علاقے میں گیا تھا تو اس دوران وہاں اچانک تیندوہ نمودار ہوا اور بھاگ دوڑ کے دوران مذکورہ شخص کا پائوں پھنسل گیا اور وہ پہاڑی سے گر کر موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔مذکورہ شہری کی شناخت محمد اکبر شیخ ولد عبدارحمان شیخ ساکن حاجی ناڑ کرناہ کے طور کی گئی ہے ۔لقمہ اجل بن گے شہری کے ساتھی غلام محمد شیح نے بتایا کہ دونوں تیندوے کو دیکھ کر بھاگ رہے تھے تو یہ واقع پیش آیا۔مذکورہ شہری کی لاش جب آبائی گھر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شہری نہایت ہی غریب تھا اور گھر کا واحد کمائو تھا وہ اپنے پیچھے چار بچوں کو چھوڑ گیا۔معلوم رہے کہ اس سے قبل بھی حاجی ناڑ کے قریبی گاﺅں شمس پورہ کی ایک معمر خاتون بھی پاﺅ ں پھسلنے کی وجہ سے پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں