164

سفید ٹی شرٹ میں عمر عبداللہ بانہال میں راہول گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا میں شامل

سٹی ایکسپریس نیوز

سری نگر، 27 جنوری 2023: سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعہ کو ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں راہول گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا میں شمولیت اختیار کی۔
نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ عمر عبداللہ بانہال میں یاترا میں شامل ہوئے جبکہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کے کئی رہنما فی الحال قاضی گنڈ میں یاترا میں شامل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
جے کے پی سی سی کے سابق صدر، غلام احمد میر اور نائب صدر رمن بھلا ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو قاضی گنڈ میں یاترا میں شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں