سٹی ایکسپریس نیوز
شوپیاں، 25 اگست،2025: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے چوٹی پورہ کراسنگ پر پیر کو دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا جن پر رجسٹریشن نمبر JK22A-7527 اور JK22D-0655 تھے، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کی شناخت مختار احمد چوہان ولد محمد حسین چوہان ساکنہ سیڈو، ہلال احمد میر ولد محمد لطیف میر ساکنہ چیکی پورہ، نثار احمد میر ولد محمد اسلم میر ساکنہ چوٹی پورہ اور سہیل شبیر ولد شبیر احمد بٹ ساکنہ سیڈو کے طور پر ہوئی ہے۔ (ایجنسیاں)
