65

ایل جی سنہا نے رام نومی پر لوگوں کو مبارکباد دی۔

سٹی ایکسپریس نیوز

سری نگر،30 مارچ،2023: لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے رام نومی کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بھگوان رام راستبازی، ہمدردی، انصاف اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے مجسم ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ رام نومی کا پرمسرت تہوار بنی نوع انسان کی بھلائی میں ہمارے ایمان کو مضبوط کرے، ہم سب کو بے لوث خدمت کے مقصد کے لیے اپنے آپ کو دوبارہ وقف کرنے اور سب کی خوشی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کا آغاز کرنے کی ترغیب دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں