19

ایک ہفتے میں ایل او سی پرسرحد پارسے سنائپر فائر میں تین فوجی زخمی

سٹی ایکسپریس نیوز

جموں، 17 فروری،2025: جموں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار سے گزشتہ سات دنوں کے دوران کم از کم تین ہندوستانی فوجی اسنائپر فائرنگ میں زخمی ہوئے ہیں، جس سے سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
10 فروری کو راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں سنائپر حملے میں ایک فوجی، جس کی شناخت پرن سنگھ کے نام سے ہوئی تھی، زخمی ہو گیا تھا۔ چار دن بعد، 14 فروری کو، ایک اور فوجی جموں کے اکھنور سیکٹر میں ایک سنائپر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
تازہ ترین واقعہ 16 فروری کو پونچھ سیکٹر میں پیش آیا، جہاں ایک سپاہی سنائپر فائرنگ میں زخمی ہوا، جس کے نتیجے میں ایل او سی پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود ایل او سی پر کشیدگی میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ (ایجنسیاں)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں