سٹی ایکسپریس نیوز
سری نگر، 15 مئی 2025: جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے ترال علاقے کے نادر لورگام میں جمعرات کو جاری مسلح تصادم میں ایک نامعلوم دہشت گرد مارا گیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ جاری آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔ تاہم مارے گئے دہشت گرد کی شناخت آپریشن ختم ہونے کے بعد کی جائے گی۔
اس سے قبل نادر لورگام میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔
واضح رہے کہ منگل کو لشکر طیبہ کے آپریشنل کمانڈر شاہد کٹے دو دیگر دہشت گردوں کے ساتھ شوپیاں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں مارے گئے تھے۔ (ایجنسیاں)